08 فروری ، 2012
بیروت … لبنان کی تنظیم حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے تسلیم کیا ہے کہ ایران1982 سے انکی تنظیم کی ہرلحاظ سے اخلاقی،سیاسی اور اقتصادی مدد کررہاہے تاہم دعویٰ کیا ہے کہ حزب اللہ تہران کے حکم پرنہیں چلتی۔پیغبراسلام ﷺکے یوم جشن ولادت کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسن نصراللہ نے کہا کہ تنظیم نے اب پالیسی بدل دی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو تہران حزب اللہ سے حملے کے لیے نہیں کہے گا۔مگر ایران پر حملہ ہوا تو حزب اللہ کی قیادت سوچ سمجھ کر فیصلہ کریگی۔شام کے بارے میں ان کا کہناتھاکہ اسرائیل صدر بشارالاسد کی حکومت کاخاتمہ چاہتاہے اور شام میں خانہ جنگی کی سازش کی جارہی ہے،جو ناکام رہے گی۔