دنیا
24 اگست ، 2012

افغانستان: امریکی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی

افغانستان: امریکی فوجی ہلاکتوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی

کا بل… افغانستان میں انسدادِ دہشت گردی کی عالمی مہم میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 2,000 سے تجاوز کر گئی ہے، اور ان میں سے نصف اہلکار گزشتہ 27 ماہ کے دوران مارے گئے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق2001ء میں شروع ہونے والی اس جنگ میں بڑی تعداد میں افغان آرمی اور پولیس کے اہلکار بھی مارے گئے اور2007ء سے دستیاب اعداد و شمار کے مطابق عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی میں 6,500 افغان سکیورٹی فورسز کے اہلکار ہلاک ہوئے۔اقوامِ متحدہ کے مطابق 2007ء سے اب تک افغانستان میں 13 ہزار افغان شہری بھی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔امریکی فوجی عہدے داروں نے افغان فورسز میں شامل اہلکاروں کی جانب سے بین الاقوامی افواج پر حالیہ حملوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایسے مہلک حملوں میں اب تک 10 غیر ملکی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں جن میں اکثریت امریکی فوجیوں کی ہے۔افغانستان میں رواں سال اب تک اس طرح کے حملوں میں بین الاقوامی افواج کے 39 اہلکار مارے جا چکے ہیں۔

مزید خبریں :