Time 30 جنوری ، 2020
کھیل

لاہور کی بائیو مکینک لیب میں حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ

فوٹو: فائل

قومی کرکٹر محمد حفیظ کا لاہور کی بائیو مکینک لیب میں بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ مکمل ہو گیا۔

ذرائع کے مطابق حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لاہور یورنیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمس) میں قائم بائیو مکینک لیب میں ہوا جس کی رپورٹ 14 روز کے اندر آئے گی۔

گزشتہ سال 30 اگست کو کاؤنٹی کرکٹ میچ کے دوران حفیظ کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کو غیر قانونی قرار دیا تھا۔

ای سی بی نے محمد حفیظ کی کاؤنٹی کرکٹ میں شرکت پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

ای سی بی نے محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن کا ٹیسٹ لمس میں قائم انڈیپینڈنٹ بائیو مکینک لیب سے کرایا جو آئی سی سی کی منظور شدہ ہے۔

مزید خبریں :