25 اگست ، 2012
نیویارک… ہالی وڈ اداکارہ کیٹی ہومز کو ٹام کروز سے طلاق کے بعد عدالت کی طرف سے پندرہ ملین ڈالر اور ایک پوش ولا مل گیا۔ معروف فلمی جوڑے کی طلاق کے فیصلے پر جج نے اپنے دستخط کر دیئے ہیں۔ 33 سالہ اداکارہ نے عدالت کو بتایا تھا کہ انکا ٹام کروز کے ساتھ رہنا اب ممکن نہیں لہذا انہیں طلاق دلوائی جائے جس پر عدالت نے فریقین کی باہمی رضا مندی سے ٹام کروز کے اثاثوں میں سے چار لاکھ ڈالر سالانہ اپنی بیٹی کی پرورش کیلئے اور ایک ولا کیٹی ہومز اور انکی بیٹی کی رہائش کے لیے دینے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے اس فیصلے پر فوری طور پر عمل درآمد کا حکم دیا۔