انٹرٹینمنٹ
25 اگست ، 2012

ٹام کروز بھی مشرقی کھانوں کے دلدادہ نکلے

ٹام کروز بھی مشرقی کھانوں کے دلدادہ نکلے

لاس اینجلس … مشن امپوسبل ہیرو ٹام کروز بھی مشرقی کھانوں کے دلدادہ نکلے ۔ ٹام کروز نے بن بلائے مہمان کی حیثیت سے لندن کے مقامی ہوٹل کا چکن تکہ کھایا۔ٹا م کروز انگلینڈ گئے تو تھے اپنی نئی فلم کی عکس بندی کے سلسلے میں، لیکن اچا نک اتنی بھوک لگی کہ ایک مقامی ہوٹل میں جاپہنچے اور فرمائش کر ڈا لی ہاٹ اینڈ اسپا ئسی چکن تکے کی جسے کھانا کسی مشن امپو سیبل سے کم نہ تھا۔ہو ٹل کی انتظا میہ ٹام کروز کے اچانک اورغیر متوقع دورے پر خوش تھی لیکن ساتھ ہی حیران ہوئی جب کرو ڑ پتی ٹام کروز ہو ٹل کا دو سو بیس پا ؤنڈ کا بل تک نہ دے سکے کیو نکہ ان کے پاس صرف چند ڈالرز موجود تھے اوران کا امریکن ایکسپریس کارڈ وہاں نہیں چل سکتا تھا۔

مزید خبریں :