ایلکس ہیلز، واٹسن ، لیوک رونکی، ڈیلپورٹ، ٹائمل ملز و دیگر پاکستان پہنچ گئے

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ہفتے کی شام کراچی پہنچے— فوٹو: جیو نیوز

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں شرکت کیلئے نامور غیر ملکی کرکٹرز کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور ایلکس ہیلز، شین واٹسن ، لیوک رونکی، کیمرون ڈیلپورٹ، ٹائمل ملز اور بین کٹنگ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے کراچی میں شروع ہوگا۔ دنیائے کرکٹ کے آسمان پر جگمگانے والے ستارے اس لیگ کے دوران پاکستانی میدانوں کو روشن کرنے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلین آل راؤنڈر شین واٹسن ہفتے کی شام کراچی پہنچے۔ کراچی پہنچنے پر کوئٹہ کی انتظامیہ نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر شین واٹسن کو روایتی بلوچی پگڑی بھی پہنائی گئی۔

اس سے قبل کوئٹہ کے فواد احمد، بین کٹنگ اور ٹائمل ملز بھی کراچی پہنچے۔ اسلام آباد یونائٹیڈ کے لیوک رونکی بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

لاہور قلندرز کے جنوبی افریقی کرکٹر ڈین ویلاس نے بھی ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔ کراچی کنگز کے ایلکس ہیلز، چیڈوک والٹن، مچل مک کلینگن، کیمرون ڈیلپورٹ اور اسسٹنٹ کوچ جوہان بوتھا بھی کراچی پہنچ چکے ہیں۔

پشاور زلمی کے لیام ڈاؤسن اور ملتان سلطانز کے رائلی روسو نے بھی اپنی ٹیم جوائن کرلی ہے۔

مزید خبریں :