ان چیزوں کو ریفریجریٹر میں نہ رکھیں!

فوٹو: فائل

ہم کھانے پینے کی تقریباً زیادہ تر اشیاء کو اپنے ریفریجریٹر میں رکھتے ہیں تاکہ ان کو جلد خراب ہونے سے بچاسکیں اور ان کی تازگی کو برقرار رکھ سکیں۔

ایسی بہت سے اشیاء ہیں جنہیں ریفریجریٹر میں رکھنا انتہائی ضروری ہے لیکن یہ ریفریجریٹر تمام اشیاء کے لیے بہتر ثابت نہیں ہوتا۔

چلیں ہم آپ کو ایسی چیزوں کے بارے میں بتائیں جنہیں ہمیں ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیئے!

تربوز اور خربوزے

فوٹو: فائل

تربوز اور خربوزے کو ریفریجریٹر میں رکھنے سے ان میں موجود اینٹی آکسیڈینٹس کی مقدار پر اثر ہوتا ہے۔

امریکا کے اگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق اگر خربوزے اور تربوز کو ریفریجریٹر کی جگہ کمرے کے درجہ حرارت میں رکھا جاتا ہے تو ان میں موجود ’بیٹا کیروٹین‘ کیمیکل کی مقدار مزید بڑھ جاتی ہے جو کہ جلد اور بینائی کے لیے اہم جُز سمجھا جاتا ہے۔

آلو

فوٹو: فائل

ٹھنڈی جگہ پر آلوؤں کو رکھنے کی وجہ سے ان میں موجود اسٹارچ چینی میں تبدیل ہوجاتا ہےجس کی وجہ سے آلو کا ذائقہ معمولی متاثر ہوجاتا ہے۔

پیاز

فوٹو: فائل

پیاز کو ترو تازہ رہنے کے لیے تازی فضاء کی ضرورت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پیاز کو ریفریجریٹر میں رکھنے کے بجائے اسے باہر یعنی اپنے کچن میں ہی کسی کھلی ٹوکری میں رکھا جائے۔

کافی

فوٹو: فائل

کافی کو ریفریجریٹر میں رکھنے سے اس میں نمی آجاتی ہے جو کہ کافی کی تازگی پر اثر انداز ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے ذائقے کو بھی برقرار نہیں رکھتی۔

شہد

فوٹو: فائل

شہد کو کبھی بھی ریفریجریٹر میں نہیں رکھنا چاہیے کیونکہ سرد درجہ حرارت میں شہد کرسٹل میں تبدیل ہوجاتا ہے، شہد کو کمرے کے درجہ حرارت میں رکھنا ہی بہترین ہوتا ہے۔

ڈبل روٹی

فوٹو: فائل

ڈبل روٹی کو ریفریجریٹر میں رکھ کر بعد میں اس کا استعمال کرنے سے یہ بے حد خشک ہوجاتی ہے، اگر آپ ڈبل روٹی کو نرم ہی رکھنا چاہتے ہیں تو اسے کمرے کے درجہ حرارت میں ہی رکھیں۔

مزید خبریں :