دنیا
26 اگست ، 2012

امریکا، آسٹریلیا میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنا نہیں چاہتا ،وزیر خارجہ

 امریکا، آسٹریلیا میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنا نہیں چاہتا ،وزیر خارجہ

سڈنی… آسٹریلیا کے وزیر خارجہ بابکر نے کہا ہے کہ امریکہ آسٹریلیا میں مستقل فوجی اڈے قائم کرنے کا خواہاں نہیں اور نہ ہی ایسی میزبانی کینبراکے مفاد میں ہے۔آسٹریلیا نے اپنے اتحادی واشنگٹن کی گزشتہ سال بحرالکاہل میں بحری موجودگی میں اضافے کے منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہوئے شمالی شہر ڈارون کے نزدیک 2500تک امریکی میرین کی تعیناتی پر اتفاق کیا تھا،تاہم کر نے آسٹریلیا میں مستقل فوجی اڈے کے خیال کو مسترد کیا ہے۔امریکی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ درحقیقت ایک ایسے موقع پر جب امریکہ اپنے دفاعی اخراجات میں کمی کر رہا ہے تو اس لاگت کے باعث امریکی ایسا کرنا نہیں چاہیں گے، اور دوسرا طاقت کے اظہار کے طریقوں سے یہ مطابقت نہیں رکھتا،لیکن ان تمام کے علاوہ یہ آسٹریلیا کے مفادات میں بھی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کینبرا امریکی فوجیوں کی ملک میں تربیت اور اس بات سے خوش ہے کہ وہ آتے جاتے رہیں۔انہوں نے مزید کہا”وہ آج یہاں ہیں اور کل یہاں نہیں،میں نہیں سمجھتا کہ آسٹریلین مستقل امریکی اڈوں سے خوش ہوں گے“۔

مزید خبریں :