دنیا
26 اگست ، 2012

سمندری طوفان کا خدشہ، گوانتانامو میں ملزمان کی سماعت ملتوی

سمندری طوفان کا خدشہ، گوانتانامو میں ملزمان کی سماعت ملتوی

نیویارک… استوائی سمندری طوفان”اسحاق“ کی وجہ سے نائن الیون واقعہ کے پانچ مبینہ منصوبہ سازوں کے مقدمے کی ابتدائی سماعت اب وسط اکتوبر تک ملتوی کردی گئی ہے یہ بات امریکی فوج نے گزشتہ روز بتائی ہے امریکی فوجی کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق اس مقدمے کی سماعتیں جس میں 11ستمبر کے اعترافی سرغنہ خالد شیخ محمد نے پیش ہونا ہے اب خلیج گوانتانامو میں امریکی بحریہ کے اڈے پر15 سے 19اکتوبر تک ہوں گی ۔ مقدمے کی مزید سماعتوں کی تاریخیں3سے7 دسمبر تک مقرر کی گئی ہیں۔ان کیخلاف مقدمے کی سماعت ایک بار پہلے بھی ملتوی کی جاچکی ہے یہ سماعت اس وجہ سے ملتوی کی گئی تاکہ پانچوں ملزمان رمضان المبارک کا مقدس مہینہ گزار سکیں اس کے بعد میری لینڈ میں ایک مال بردار ٹرین پٹڑی سے اترنے کی وجہ سے اسے مزیدایک روز کے لئے ملتوی کردیا گیا ۔ اس ٹرین حادثے کی وجہ سے اڈے پر انٹرنیٹ کے ذریعے غم و غصے کی لہر دوڑ گئی  استوائی سمندری طوفان اسحاق کی ناگزیر آمد کے پیش نظر ان کے خلاف مقدمے کی سماعت کو بالاخر لپٹناپڑ گیا ،توقع ہے کہ یہ سمندری طوفان ہفتے کو جنوب مشرقی کیوبا کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔خالد شیخ محمد پر ان کے پاکستانی بھتیجے علی عبدالعزیز علی جو عمار البلوچ کے نام سے بھی مشہور ہے  سعودی عرب کے مصطفیٰ الحوساوی اور یمن کے رمزی بن الشیبا اور ولید بن عطاش کے ساتھ مقدمے چلایا جارہا ہے ۔

مزید خبریں :