دلچسپ و عجیب
08 فروری ، 2012

کراچی میں وہیل شارک کی نمائش، ٹکٹ 20روپے

کراچی میں وہیل شارک کی نمائش، ٹکٹ 20روپے

کراچی… کراچی میں گزشتہ روز پکڑی جانے والی 44 فیٹ لمبی وہیل شارک کو دیکھنے کے لیئے آج بھی لوگوں کاہجوم جمع ہے۔ شارک کو دیکھنے کے لیئے بیس روپے کا ٹکٹ لگادیا گیا۔ یہ ویل شارک دنیا میں تیزی سے ختم ہو رہی ہے اور اسے شکار پر عالمی ماہی گیری تنظیموں کی جانب سے پابندی عائد ہے ، عوام اس ویل شارک میں دلچسپی لے رہے ہیں جبکہ سرکاری محکموں کی جانب سے اسکا ڈھانچا محفوظ کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے، لوگوں کی جانب سے مچھلی پر چہل قدمی کیے جانے کے باعث اسکے ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے ، میرین فشریز ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اس مچھلی کو مرغی کا چارا بنانے میں استعمال کیا جائے گاکیونکہ ماہرین کے مطابق اسکا گوشت انسانوں کے کھانے کے قابل نہیں ہوتا، فشریز میں دوسرے روز بھی بڑی تعداد میں بچے اور نوجوان اپنے والدین اور دوستوں کے ساتھ فشریز میں مچھلی دیکھتے اور اسکے ساتھ فوٹو بنواتے رہے ۔

مزید خبریں :