03 مارچ ، 2020
پشاور کی تاریخی سنہری مسجد کو خواتین نمازیوں کے لیے25 سال بعد کھول دیا گیا۔
پشاور کی سنہری مسجد میں 25 برس قبل بڑی تعداد میں خواتین عبادت کیلئے آتی تھیں۔ خواتین مسجد کے مخصوص حصے میں پانچ وقت کی نماز کے علاوہ نماز عیدین، تراویح اور نماز جمعہ بھی ادا کرتی تھیں۔
تاہم 25 برس قبل دہشتگردی کی وجہ سے مسجد کے اس حصے کو بند کردیا گیا تھا اور خواتین کے مسجد میں آنے پر پابندی لگادی گئی تھی۔
البتہ اب مسجد کے اس حصے کو کھول دیا گیا ہے اور خواتین یہاں نمازیں ادا کرسکیں گی۔ فی الحال خواتین کو صرف نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت دی گئی ہے۔
سنہری مسجد پشاور کینٹ کے وسط میں واقع ہے، مسجد کے مخصوص حصے میں بیک وقت 150 خواتین نماز ادا کرسکیں گی۔
سنہری مسجد 1946 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے پشاور کی سب سے خوبصورت مسجد قرار دیا جاتا ہے۔