03 مارچ ، 2020
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرکے دوسروں کے لیے مثال قائم کر دی۔
ٹیسٹ کرکٹر عابد علی پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں تو شامل نہیں ہیں لیکن وہ بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ کی تیاری ضرور کر رہے ہیں۔
آج بھی عابد علی نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں معمول کی ٹریننگ کے لیے پہنچے اور وہاں دوسرے کرکٹرز کی جانب سے پھینکی گئی پانی کی خالی بوتلیں اٹھانا شروع کر دیں۔
عابد علی نے اکیڈمی میں پھیلی ہوئی پانی کی خالی بوتلیں ایک جگہ جمع کیں اور پھر دوبارہ ٹریننگ میں مصروف ہوگئے۔
خیال رہے کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز عابد علی نے گذشتہ سال مارچ میں آسٹریلیا کے خلاف ایک روز میچ میں ڈیبیو کیا تھا جس میں انہوں نے سنچری بنائی تھی اس کے بعد دسمبر میں سری لنکا کے خلاف اپنے ٹیسٹ میچ میں بھی انہوں نے سنچری بنا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
عابد علی ون ڈے کے بعد اپنے پہلے ٹیسٹ میں بھی سنچری اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین ہیں۔