دنیا
27 اگست ، 2012

نائجیر، سیلاب سے 65افراد ہلاک،1لاکھ سے زائد بے گھر

نائجیر، سیلاب سے 65افراد ہلاک،1لاکھ سے زائد بے گھر

لاگوس… مغربی افریقین ملک نائجیر میں چند روز سے جاری بارشوں اور سیلاب کے باعث65 سے زائد افراد ہلاک جبکہ1لاکھ25ہزار افراد بے گھر ہوگئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارے برائے انسانی حقوق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بارش کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح تاریخی بلندی پر پہنچ چکی ہے اور سب سے زیادہ جنوبی علاقہ ڈوسو متاثر ہوا ہے،جہاں65سے زائد افراد ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ14 ہزار مکانات مکمل طور پر تباہ اور ایک لاکھ سے زائد لوگ گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو گئے ہیں،ہزاروں ایکڑ پر مشتمل فصلیں تباہ ہوچکی ہیں،حکومت آئرلینڈ نے صدر کی اپیل پر امدادی اشیاء سے بھرا طیارہ بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید خبریں :