کھیل
Time 14 مارچ ، 2020

بین ڈنک کا ببل گم چیلنج کس نے جیتا؟

فوٹو: فائل

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) میں لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کی پرفارمنس کے ساتھ ساتھ ان کے ببل گم کھانے کا انداز بھی خوب مقبول ہوا تھا۔

سوشل میڈیا پر بین ڈنگ کے چھکوں اور ان کی ببل گم کھانے سے متعلق کافی تبصروں کے بعد پی ایس ایل 5 میں بین ڈنک کے ببل گم چیلنج کا آغاز کیا گیا تھا۔

اس چیلنج میں حصہ لینے کے لیے صارفین کو ببل گم کھاتے ہوئے ایک ویڈیو بنانی تھی اور اس ویڈیو میں صارفین کو بھی بین ڈنک کی طرح ببل سے غبارا بنانا تھا۔

بعد ازاں ویڈیو کو ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل گم چیلنج‘ DunkBubbleChallenge# کے ساتھ اپ لوڈ کرنی تھی۔

اس ضمن میں سب سے پہلے  قومی کھلاڑی اور فاسٹ بولر حسن علی نے یہ چیلنج قبول کیا تھا۔

حسن علی کے بعد ٹوئٹر پر حارث اقبال نامی ایک صارف کی جانب سے ببل گم سے بڑا غبارا بنا کر ایک تصویر شیئر کی گئی جس کے کیپشن میں حارث نے  ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل گم چیلنج‘ DunkBubbleChallenge# بھی لکھا تھا۔

حارث کی اس ٹوئٹ کو  لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک کی جانب سے شیئر کیا گیا اور ساتھ ہی بین ڈنک نے کہا کہ ’یہ بے حد متاثر کُن تھا‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں بین ڈنک نے ایک ہی اننگز میں زیادہ سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے خلاف پہلے میچ میں انہوں نے 8 چھکوں کا ریکارڈ توڑ کر 10 چھکے لگائے۔

بعد ازاں انہوں نے کراچی کنگز کے خلاف اپنے ہی ریکارڈ کو 12 چھکوں کے ساتھ بہتر کیا لیکن چھکوں سے بڑھ کر  بیٹنگ کےدوران ان کا ببل گم سے غبارے بنانا مشہور ہوا۔

مزید خبریں :