گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے ہلاکت کی تردید

سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر میں مزید کیسز سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 297 ہو گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثر مریض کی ہلاکت کی خبریں سامنے آئی تھیں تاہم وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے تردید کردی ہے اور کہا ہے کہ پاکستان میں اب تک کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

قبل ازیں ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق نے تصدیق کی تھی کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے مریض کی عمر 90سال تھی اور اس کا تعلق  چلاس سے تھا۔

انہوں نے بتایا کہ انتقال کرجانے والا شخص 4دن سے سی ایم ایچ گلگت میں زیر علاج تھا، اور اس کی کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی تاہم اب ظفر مرزا نے اس کی تردید کردی ہے۔

مزید خبریں :