کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے: مشیر تجارت

فائل فوٹو: عبدالرزاق داؤد

وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث کاروباری افراد کو درپیش مسائل سے آگاہ ہیں اور ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے۔

 مشیر تجارت عبدالر زاق داؤد نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ حکومت کی طرف سے کاروباری افراد کے لیکویڈیٹی کا خیال رکھا جائے گا، یقین دلاتے ہیں حکومت کیش فلو کا مسئلہ نہیں آنے دے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم کیش فلو کے باعث کسی صورت کارو بار بند نہیں ہونے دیں گے، سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کی حکومت مکمل مدد کرے گی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث درپیش مسائل حل ہو جائیں گے،کیش فلو ،بینک اور بجلی سمیت دیگر مسائل حل کیے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا پروگرام صرف برآمدکندگان تک محدود نہیں، ہمارا پروگرام ایس ایم ایز، ریٹیلرز اور مزدوروں کے لیے بھی ہے۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس دنیا کی 190 سے زائد ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے چکا ہے جس کے باعث مختلف ممالک میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس سے معیشت اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہوگئی ہیں۔

مزید خبریں :