گھر میں رہ کر ملنے والے وقت میں جِلد پر توجہ دیں

—فوٹو فائل

کورونا وائرس کے باعث ملک کے تمام شہروں میں لاک ڈاؤن جاری ہے جس کے باعث احتیاطی تدابیر کے طور پر سب ہی کو گھروں میں محدود رہنے کو کہا گیا ہے ایسے میں اس موقع کو ضائع ہونے نہ دیں اور اس دوران آپ اپنی خوبصورتی پر بھی توجہ دے سکتے ہیں۔

عام روٹین میں ہم سب کو ہی دفتر ، مارکیٹ اور گھر کے ایسے بہت سے کام ہوتے ہیں جن کے باعث ہم اپنی جلد کا خیال رکھنے میں لاپرواہی برتتے ہیں۔

پھر جب روزانہ کی بنیاد پر گھر سے اسکول، کالج، دفتر یا کسی بھی سرگرمی کے لیے باہر جانا پڑتا ہے تو آلودہ ہوا اور دھول مٹی چہرے، ہاتھوں اور پیروں کی جلدکو متاثر کرتی ہے۔

ایسے میں کورونا کے باعث گھروں میں رہنے کے دوران آپ اپنی جِلد پر بھی توجہ دے سکتے ہیں۔

چہرے پر  ماسک لگائیں

فوٹو گڈ ہاؤس کیپنگ—

اکثر لوگوں کو کیل مہاسے کی بھی شکایت ہوجاتی ہے، ایسی صورت میں اگر آپ ابھی گھر پر ہیں تو ملتانی مٹی  یا ایلو ویرا کا ماسک لگائیں یا پھر کوئی ایسی چیز جو آپ کی جلد کے لیے بہتر ہو، آپ اسے روزانہ کی بنیاد پر لگاسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ روزانہ کلینزنگ اور اسکرب کرکے چہرے کی جلد کو  مزید دلکش بنائیں۔

مینیکیور کریں

فوٹو گڈ ہاؤس کیپنگ—

اگرچہ خواتین چہرے کی خوبصورتی کے معاملے میں حساس ہوتی ہیں مگر  وہ اس چکر میں اکثر ہاتھوں کی خوبصورتی کو نظر انداز کر دیتی ہیں۔

مگر مکمل خوبصورتی برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ہاتھوں کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور کورونا کے جراثیم سے بھی بچنے کے لیے بار بار ہاتھ دھونے کی ہدایت کی جارہی ہے۔

ایسی صورت میں ہاتھوں کی صفائی اور ان کو نرم و ملائم بنانے کے لیے روزانہ ہاتھ دھوکر لوشن لگائیں، گھر کے کام گلوز پہن کر کریں۔

 اپنے ہاتھوں کی حفاظت اور ان پر پڑنے والی لائنوں، داغ، جھریوں اور اسکن کو کینسر سے بچانے کے لیے ایسی ہینڈ کریم کا استعمال کریں جس میں SPF 25 موجود ہو، کوئی معیاری ہینڈ اسکرب ہاتھوں کی پشت پر اپلائی کریں۔

یہ عمل صرف خواتین ہی نہیں بلکہ مرد حضرات بھی اپنے ہاتھوں کی خشکی دور کرنے کے لیے کرسکتے ہیں۔ 

پیڈیکیور کریں

فوٹو گڈ ہاؤس کیپنگ—

پاﺅں کی جلد کی مناسب صفائی اور مردہ خلیات کو صاف کرنے کی بات ہو تو یہ تھوڑا وقت طلبی کا کام ہے، اسی لیے اس وقت کو اپنی غیر معمولی سرگرمیوں میں وقف کریں اور  جسمانی صفائی و خوبصورتی کا خاص خیال رکھیں۔

پاؤں کی صفائی کے لیے ضروری ہے کہ ایک ٹب میں گرم پانی لیں اس میں دو چمچ مساج آئل، باتھ واش اور لیموں کا رس شامل کریں۔  ناخن صاف کرنے والا برش لیں اور ناخنوں کی اچھی طرح صفائی کریں۔ 

اب ایک آتشفشانی پتھر لے کر اسے نرمی کے ساتھ پاؤں کی ایڑیوں پر رگڑیں تا کہ وہ نرم ہو جائیں اور مردہ خلیات کی صفائی آسانی سے ہو سکے۔ 

اب کٹے ہوئے لیموں کے ٹکڑے پاؤں پر رگڑیں یہاں تک کہ ان کا تمام رس جلد میں جذب ہو جائے۔ اس کے بعد پاؤں دھو کر مساج کریم لگالیں اور کچھ دیر کے لیے موذے پہن لیں اس سے پاؤں کی حفاظت ہوسکے گی۔

مزید خبریں :