28 مارچ ، 2020
مردان میں 8 سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ہوگیا، ڈی پی او کے مطابق 30 سالہ ملزم بچی کا پڑوسی ہے۔
مردان میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیاجبکہ ملزم نے اعتراف بھی جرم کرلیا ہے۔
30 سالہ ملزم نے دو شادیاں کی ہیں اور بچی کا پڑوسی ہے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) سجاد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 8 سالہ بچی جمعرات کو دکان سے ٹافیاں اور صابن لینے گئی تھی اور لاپتہ ہوگئی جس کی دوسرے دن نالی سے بوری بند لاش ملی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دکاندار نے بوری خریدنے والے ملزم کی نشاندہی کی جس پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
ملزم اختر حسین نے اقبال جرم کرلیا ہے ، ملزم بچی کا پڑوسی ہے جس نے دو شادیاں بھی کررکھی ہیں۔