29 اگست ، 2012
نوم پنھ… ہالی ووڈ بیٹ مین کا جادو سر چڑھ کر بو ل رہا ہے، ویتنام میں بیٹ مین کے دیوانے نے اپنی سپر ہیرو موٹر بائیک ”بیٹ پوڈ“ تیار کرلی، وہ بھی 450 ڈالر میں۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک میں سڑکوں پر بائیکس کا راج ہوتا ہے، وہ بھی نئے ڈئزائن، اسٹائل اور منفرد کلر اسکیم کے ساتھ۔ لیکن ویتنام کے ڈیزائنر نے دلچسپ کام کیا ہے اور اسکریپ میٹل سے صرف 450 ڈالر میں ہیوی بائیک تیار کرڈالی ہے۔ پرانی سوزوکی موٹر بائیک کی 125 سی سی کا انجن، پلاسٹک شیٹس، LED لائٹس سے بنی بیٹ پوڈ 90 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑتی ہے ۔