29 اگست ، 2012
کیپ کیناورل ،فلوریڈا…امریکی گلو کا ر ولیم دنیا کا پہلافنکار بن گیا ہے جس کا گا نا مریخ کی سطح سے نشر کیا گیا ۔مشہور امریکی بینڈ Black Eyed Peasکے گلوکار ولیم کا گا نا Reach for the Stars سر خ سیار ے مریخ کی سطح پر مو جو د نا سا کی خلائی گا ڑی Curiosity کے ذریعے نشرکر کے کیلی فورنیا میں نا سا کی لیبا رٹر ی میں سناگیا او ر یوں سات کروڑ میل کافا صلہ طے کر کے زمین پر سنا جانے والا پہلا گا نا بن گیا۔ اس انوکھی نشریا ت کے بعد گلو کار ولیم کو دنیا کے پہلے فنکار ہو نے کا اعزاز بھی حا صل ہو گیا ہے جس کا گانا زمین کے بجا ئے کسی اور سیارے سے نشر کیا گیاہے ۔