08 فروری ، 2012
مالے … مالدیپ کے سابق صدر نشید کا کہنا ہے کہ ان سے بندوق کے زور پر استعفیٰ لیا گیا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ پارٹی میٹنگ میں سابق صدر محمد نشید نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری ہیڈ کوارٹر میں فوج اور پولیس کے اعلیٰ عہدیدار موجودتھے ، جنہوں نے بندوق کے زور پر استعفیٰ دلوایا اور انکار کی صورت میں بندوقوں کے بلا جھجک استعمال کی دھمکی دی۔ محمد نشید نے نئے سربراہ ڈاکٹر وحید سے عہدہ چھوڑنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اعلیٰ عدالت سے واقعے کی تحقیقات اور ذمہ داران کو کٹہرے میں لانے کامطالبہ کیا ۔