02 مئی ، 2020
لاہور: نواحی علاقے رائیونڈ میں 6 سالہ گمشدہ بچے کی لاش کھیتوں سے برآمد ہوگئی جسے گلہ دبا کر قتل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق رائیونڈ کے گاؤں گھانہ کا 6 سالہ حسنین علی شام کو گھر کے باہر کھیلتے ہوئے لاپتہ ہو گیا تھا جس کی تلاش جاری تھی کہ گاؤں کے باہر کھیتوں سے اس کی لاش مل گئی۔
پولیس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا، فرانزک اور تفتیشی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔
ایس ایس پی آپریشنز نے جلد از جلد ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے ہیں۔