31 اگست ، 2012
کراچی…بھارت نے آٹو پارٹس تیار کرنے والے پاکستانی تاجروں کے لیے نرم ویزا پالیسی کے تحت چھ ماہ تک کا ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی کرادی۔پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس ایکسی سریز اینڈ مینوفیکچررز کے اعلامیے کے مطابق یہ یقین دہانی پاکستان میں بھارت کے کمرشل اتاشی اروند سیکسینہ نے کرائی ہے۔ جس کے تحت ایسوسی ایشن کے انتظامی کمیٹی کے ممبران کو چھ ماہ کا ویزا جاری ہوسکے گا۔ اس ویزا کا حامل عہدیدار ایک ہی ویزا پر چھ ماہ کے عرصے میں 3 دفعہ داخل ہوسکے گا،اس ویزے میں پولیس رپورٹنگ بھی نہیں کرنی ہوگی۔