پاکستان
31 اگست ، 2012

پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی افسوسناک ہے،جہانگیر بدر

لاہور…پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل جہانگیر بدر نے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے دوران ہنگامہ آرائی کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی نمائندوں کو پارلیمانی امور کی انجام دہی میں شائستگی کا مظاہرہ کرنا چاہئے۔ اسلام آباد میں جاری ایک بیان میں پیپلز پارٹی کے رہ نما جہانگیر بدر نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا فرض ہے کہ وہ عوام کی بہتری کے لیے کوشاں رہے اور ایسا کوئی کام نہ کریں جس سے سیاست دانوں اور جمہوریت کی بدنامی ہو۔ انہوں نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو مشورہ دیا ہے کہ وہ عوام کی خواہشات کے مطابق سیاسی حکمت عملی تشکیل دے۔ ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے سیاسی جماعتوں بالخصوص مسلم لیگ ن کی قیادت سے رابطہ کرنا چاہتا ہوں،سیاست برائے سیاست ملک اور وفاق کے لیے مدد گار نہیں ہو گی۔سیاسی جماعتوں کی آپس کی لڑائی سے چھوٹے صوبوں کے عوام کو متاثر نہیں ہونا چاہیے۔

مزید خبریں :