دنیا
31 اگست ، 2012

اردن میں شامی مہاجرین کی بھوک ہڑتال

اردن میں شامی مہاجرین کی بھوک ہڑتال

عمان… اردن میں شام کے متعدد مہاجرین نے بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے اور عالمی برادری سے خون خرابہ ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اردن میں موجود شام کے متعدد مہاجرین نے بھوک ہڑتال شروع کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ شام میں مداخلت کر کے خون خرابہ بند کرائے۔ عمان میں اقوام متحدہ ہیڈکوارٹر کے نزدیک جاری بھوک ہڑتال میں مظاہرین نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ شام میں عام شہریوں کی ہلاکت کو ختم کرنے کی کوششیں تیز اور عوام کے قتل عام کی مذمت کی جائے۔ انہوں نے شام میں بغاوت کے دوران شہریوں کے قتل عام پر عرب دنیا کی خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا جس میں ہزاروں افراد اپنا ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئے۔

مزید خبریں :