31 اگست ، 2012
ابو ظہبی…پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 249رنز کا ہدف دیا ہے۔اس سے قبل کینگرو قائد مائیکل کلارک نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور انکی ٹیم نے اپنے مقررہ 50اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 248رنز کا مجمومہ ترتیب دیا۔جس میں اسٹار بیٹسمین مائیکل ہسی61سب سے کامیابلے باز ثابت ہوئے،انکے علاوہ کپتان کلارک 37،بیلی39،میکس ویل 28اور وارنر 24دیگر قابل ذکر بیٹسمین تھے۔پاکستان کی جانب سے جادو گر اسپنر سعید اجمل نے آج شاندار بالنگ پرفارمنس کا مظاہرہ کیااور کینگروز کو حقیقتاً بڑا مجموعہ ترتیب دینے سے کسی حد تک باز رکھا۔انکے علاوہ جنید خان نے تین جبکہ محمد حفیظ اور عبدالرحمن نے ایک ایک وکٹ اپنے نام کی۔