پاکستان
01 ستمبر ، 2012

کراچی، مسلم آباد میں رینجرز آپریشن،خاتون سمیت3افراد ہلاک

کراچی، مسلم آباد میں رینجرز آپریشن،خاتون سمیت3افراد ہلاک

کراچی… کراچی میں لانڈھی کے علاقے مسلم آباد میں رینجرز کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاوٴن میں خاتون سمیت تین افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ تین درجن سے زائد افراد کو حراست میں بھی لیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق لانڈھی کے علاقے مسلم آباد میں قائم منشیات اور جوئے کے اڈوں پر رینجرز نے آپریشن کیا۔ اس دوران منشیات فروشوں سے فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس میں دو مبینہ منشیات فروش ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون بھی جاں بحق ہو گئی۔ آپریشن کے دوارن علاقے کے تمام داخلی اور خارجی راستے بند کر کے کسی کو علاقے میں جانے کی اجازت نہیں تھی آپریشن میں بھاری مقدار میں منشیات اور جوئے کا سامان قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ حراست میں لے گئے افراد کو تحقیقات کے لئے ہیڈکواٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :