دنیا
01 ستمبر ، 2012

اسامہ کی لاش کی شناخت نوجوان عورت سے کروائی گئی، امریکی فوجی

اسامہ کی لاش کی شناخت نوجوان عورت سے کروائی گئی، امریکی فوجی

واشنگٹن… القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کیخلاف ایبٹ آباد میں مبینہ آپریشن کے حوالے سے سسنی خیز انکشافات کرنے والے ریٹائر امریکی فوجی نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی لاش کی شناخت کمپاؤنڈ میں موجود ایک نوجوان عورت سے کروائی گئی ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایبٹ آباد آپریشن پر لکھی گئی اپنی کتاب میں آپریشن میں شامل ریٹائرڈ نیوی کمانڈو کا کہنا تھا کہ وہ اس کمپاؤنڈ میں داخل ہونے والے دوسرے کمانڈر تھے جنہوں نے تیسرے فلور کے گراؤنڈ پر ایک لاش پڑی ہوئی دیکھی لاش کے قریب دو خواتین کھڑی تھیں جن کے بارے میں بعد میں انکشاف ہوا کہ وہ اسامہ کی بیویاں تھیں اسامہ بن لادن کی شناخت اسامہ کی ان دو بیویوں سے کرانے کی کوشش کی گئی لیکن انہوں نے شناخت کرنے سے انکار کردیا تاہم جب ہم فلور کی بالکونی میں موجود چلاتے ہوئے بچوں کے پاس پہنچے تو ایک نوجوان عورت نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ یہ لاش اسامہ کی ہی ہے ہم نے اس لڑکی سے دوبارہ پوچھا کہ کیا اب واقعی تصدیق کرتی ہیں کہ یہ لاش اسامہ کی ہے تو انہوں نے ہاں میں جواب دیا ۔

مزید خبریں :