01 ستمبر ، 2012
راولپنڈی … سابق وزیراعظم بینظیربھٹو کے قتل کیس اور ممبئی حملہ سازش کیس کی ٹرائل کورٹ میں وکلاء کے نہ ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوسکی ہے۔ راولپنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں بے نظیر بھٹو قتل کیس، سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی جائیداد ضبط کرنے کے خلاف درخواست اور ممبئی حملہ سازش کیس میں گرفتار ملزموں کا ٹرائل کرنا تھا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ فریقین کے وکلاء ، دیگر مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے، اس پر ان مقدمات کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔