پاکستان
01 ستمبر ، 2012

پشاور:متنی دھماکے کی تحقیقات، ایس ایس رورل کی سربراہ میں ٹیم تشکیل

پشاور:متنی دھماکے کی تحقیقات، ایس ایس رورل کی سربراہ میں ٹیم تشکیل

پشاور … پشاور کے علاقے متنی میں گزشتہ روز ہونے والے کاربم دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایس پی رورل کی سربراہی میں 9 رکنی ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق گزشتہ روز پشاورکے علاقے متنی میں ہونیوالے کاربم دھماکے کی تحقیقات کیلئے ایس پی رورل خورشید خان کی سربراہی میں 9 رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی، کمیٹی کے تحت مزید 3 سب کمیٹیاں بھی کام کریں گی۔ ڈی ایس پی انویسٹی گیشن سلیم خان، ڈی ایس پی فضل واحد اور انسپکٹر ریاض ان کمیٹیوں کے انچارج کے طور پر کام کریں گے۔ کار بم دھماکے کے مقام سے آج بھی شواہد اکھٹے کئے گئے ہیں۔ مذکورہ کمیٹیوں کو 7 روز میں اپنی رپورٹس ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید خبریں :