پاکستان
01 ستمبر ، 2012

سرگودھا: مسلح افراد قتل کے 2 ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑا کرفرار

سرگودھا: مسلح افراد قتل کے 2 ملزمان کو پولیس حراست سے چھڑا کرفرار

سرگودھا … سرگودھا میں قتل کے دوملزمان کو ان کے ساتھی پولیس حراست سے چھڑا کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد میں گرفتار قتل کے مقدمے کے 2 ملزمان عمر اور بلال کو پیشی کیلئے سرگودھا لایا گیا تھا، ملزمان کو سیٹلائٹ ٹاوٴن تھانے منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران نامعلوم کار سواروں نے موقع پر پہنچ کر ہوائی فائرنگ کی اور ملزمان کو چھڑ اکر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع بھر کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ غفلت برتنے کے الزام میں 5 پولیس اہلکاروں کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید خبریں :