01 ستمبر ، 2012
لاہور … پاکستانی ارکانِ پارلیمنٹ کا 16 رکنی وفد واہگہ بارڈر کے راستے بھارت روانہ ہو گیا، یہ وفد پاک بھارت تعلقات اور تجارت کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لے گا۔ واہگہ کے راستے بھارت جانے والے وفد میں سینیٹر سیف اللہ مگسی، سعید غنی، ایاز امیر، میاں نعمان، منصب علی ڈوگر، حیدر عباس رضوی، عبدالرشید گوٹل اور بشریٰ گوہر سمیت پیپلزپارٹی، متحدہ قومی موومنٹ، مسلم لیگ ن اور اے این پی کے دیگر ارکان شامل ہیں۔ وفدکے ہمراہ بعض سینئر صحافی بھی بھارت گئے ہیں۔ یہ وفد5 روز تک بھارت میں قیام کرے گا ،جہاں امرتسر اور دہلی میں پاک بھارت تعلقات اور تجارت کے حوالے سے مذاکرات میں حصہ لے گا ۔