پاکستان
01 ستمبر ، 2012

وزیراعظم کی بلوچستان سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم کی بلوچستان سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد … وزیر اعظم راجا پرویز اشرف نے بلوچستان سے متعلق سپریم کورٹ کے احکامات پر صوبائی انتظامیہ کو مکمل عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سرکاری اعلامیہ کے مطابق چیف سیکریٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح نے اسلام آباد میں وزیراعظم راجا پرویز اشرف سے ملاقات کی اور انہیں صوبے میں امن و امان کے حالات پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے چیف سیکریٹری کو حالات کی بہتری کیلئے تمام ممکن اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ عوام اپنے معمولات زندگی میں بہتری محسوس کریں۔

مزید خبریں :