پاکستان
01 ستمبر ، 2012

آئندہ الیکشن انتہائی شفاف اور آزادانہ ماحول میں ہونگے، گورنر پنجاب

آئندہ الیکشن انتہائی شفاف اور آزادانہ ماحول میں ہونگے، گورنر پنجاب

لاہور … گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ آئندہ الیکشن انتہائی شفاف اور آزادانہ ماحول میں ہوں گے۔ لاہور میں آسٹریلوی پارلیمنٹیرینز کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر کی طرح اتفاق رائے سے نگراں سیٹ اپ کا بھی تقرر ہوجائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت عوامی طاقت اور آزادی اظہار پر یقین رکھتی ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ حکومت جمہوری تسلسل کو قائم رکھنے کیلئے اپنا تاریخی کردار کرتی رہے گی۔

مزید خبریں :