01 ستمبر ، 2012
نوشہرو فیروز … نوشہروفیروز میں بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر ایک ہی خاندان کے 3 بچے جھلس گئے۔ پولیس کے مطابق نوشہروفیروز کے علاقے ایاز کالونی میں ٹریکٹر ٹرالی پر سوار ایک ہی خاندان کے 3بچے بجلی کے لٹکتے ہوئے تاروں کی زد میں آگئے۔ واقعہ 11 ہزار کے وی کے تار زمین سے قریب ہونے کے باعث پیش آیا۔ تاروں کی زد میں آنے سے تینوں بچے جھلس کر شدید زخمی ہوگئے، بچوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔