01 ستمبر ، 2012
منڈی بہاوٴ الدین … منڈی بہاوٴالدین میں بیوی نے بیٹے کیساتھ مل کر شوہر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش جلادی، پولیس نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمے درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق منڈی بہاوٴالدین کے نواحی علاقے چک 25 میں ملزمہ عطیہ نے بیٹے مزمل کے ساتھ مل کر اپنے شوہر محمد بوٹا کو نشہ آور دوا کھلا کرقتل کرنے کے بعد لاش کو آگ لگادی۔ پولیس نے ملزمہ اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزمان نے اعتراف جرم کرلیا۔ ملزمہ کا کہنا ہے کہ اس کی محمد بوٹہ سے 1992ء میں محبت کی شادی ہوئی تھی تاہم ملزم گزشتہ کئی عرصے سے اس پر تشدد کرتا رہا تھا جس پر اس نے یہ کارروائی کی۔ پولیس نے خاتون اور اس کے بیٹے کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ۔