01 ستمبر ، 2012
ڈی جی خان … راجن پور میں19 سالہ لڑکی کو ونی کرنے والی مصالحتی کمیٹی کا سرغنہ پولیس اہلکار نکلا، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم اے ایس آئی ضیغم شاہ کی سربراہی میں قائم مصالحتی کمیٹی نے جام پور کے علاقے کوٹلاں مغلاں میں 19 سالہ لڑکی کو ونی کرکے اس کا نکاح 10 سالہ لڑکے کے ساتھ کرایا تھا۔ لڑکی کے بھائی پر الزام تھا کہ اس کے بھائی کے علاقے کی لڑکی کے ساتھ مراسم ہیں جس پر مصالحتی کمیٹی نے یہ کارروائی کی۔ دوسری جانب گرفتار ملزم کا کہنا ہے کہ اس کا مصالحتی کمیٹی سے کوئی تعلق نہیں، مقدمے کے دیگر 4 ملزمان اب تک مفرور ہیں۔