01 ستمبر ، 2012
پشاور… اسکواش کے سابق عالمیچمپئن قمر زمان نے کہا ہے کہ تمام قومی اور صوبائی فیڈریشنوں کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کرنا چاہیے۔پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اسکواش عالمی چمپئن قمر زمان نے کہا کہ ماضی میں دو ٹرمز تک عہدوں پر رہنے کا فیصلہ تسلیم کیا جا چکا ہے۔تاہم جو آٹھ سال سے عہدوں پر قبضہ کیے ہوئے ہیں انہیں مستعفی ہو کر اسپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اس لیے ضروری ہے کہ تمام قومی اور صوبائی فیڈریشنز سپریم کورٹ کے احکامات پر عمل درآمد کریں۔