انٹرٹینمنٹ
02 ستمبر ، 2012

گلوکارہ عینی کی شادی میں جھڑپ، سسر سمیت15افراد کیخلاف مقدمہ

گلوکارہ عینی کی شادی میں جھڑپ، سسر سمیت15افراد کیخلاف مقدمہ

لاہور… لاہور میں گلوکارہ عینی کی شادی کے موقع پر پولیس اور باراتیوں میں جھڑپ پر گلوکارہ عینی کے سسر اور والد سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گلوکارہ عینی کی شادی کے موقع پر گورنمنٹ کی جانب سے شادیوں کے مقررہ ٹائم ختم ہونے پر پولیس نے شادی پر دھاوا بول دیا اور دولہے کو گرفتار کرنے کی کوشش کی جس پر باراتیوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی جس پر تھانہ جنوبی چھاوٴنی میں ٹی ایم او مرزا مظفر کی مدعیت میں پولیس نے دفعہ 145،148،186،353سرکاری کام میں مداخلت اور دست درازی کی بنا پر گلوکارہ عینی کے سسر مشتاق اعوان ، والد ڈاکٹر خالد اور رشتے دار ملک شہباز اعوان سمیت پندرہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ دوسری جانب گلوکارہ عینی کے دلہا ملک نو ریز نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہاکہ تقریب لیٹ نہیں تھی وہ شادی ہال سے نکل رہے تھے کہ پولیس آگئی اور تشدد شروع کر دیا۔۔ پولیس نے 15 لاکھ روپے رشوت نہ دینے پر رنگ میں بھنگ ڈالا۔ ادھر ایس پی کینٹ معروف واہلہ نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے الزامات کی تردید کی۔

مزید خبریں :