14 جنوری ، 2012
بھوپال… بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں امام حسین کے چہلم کے سلسلے میں نکالے جانے والے جلوس میں بھگدڑ مچنے سے 12 افراد جاں بحق ہوگئے۔ جْواراٹاوٴن کے علاقے حسین ٹیکری کے مقام پررات کے وقت چہلم کے جلوس کے داخلی راستے پر بڑی تعدادمیں لوگ اندر داخل ہونے کے لئے جمع تھے۔۔پولیس نے ان لوگوں کے پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی جس سے بھگدڑ مچ گئی اور حادثہ پیش آیا۔ 6 خواتین سمیت 10 افراد ہلاک قدموں تلے آکرہلاک ہوگئے۔۔ایڈیشنل سپریٹنڈنٹ آف پولیس کے مطابق دو مزید افراد کی لاشیں حادثے سے کچھ فاصلے پر ملی ہیں جو ممکنہ طور پرسردی سے ٹھٹھر کرہلاک ہوئے ہیں۔