Time 03 جون ، 2020
پاکستان

وزیراعلیٰ سندھ کا کل نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ

فائل فوٹو: وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد: وزیراعلیٰ سندھ نے کل نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا۔

جیونیوز کےمطابق نیب راولپنڈی نے جعلی اکاؤنٹس کیس اور سندھ روشن پروگرام کیس میں تیسری مرتبہ مراد علی شاہ کو طلب کیا ہے جب کہ اس سے قبل بھی وہ ایک مرتبہ نیب راولپنڈی میں پیش ہوچکے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کو کل دن 11 بجے نیب اولڈ ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ پر سولر لائٹس کیس میں غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے اور سندھ روشن پروگرام میں نیب 298 ملین روپے ریکور کر چکا ہے، منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے پلی بارگین میں رقم واپس کی تھی جب کہ 4 ملزمان بھی اس کیس میں پلی بارگین کرچکے ہیں۔

مزید خبریں :