Time 05 جون ، 2020
صحت و سائنس

خیبرپختونخوا: 10 سے 20 سال کے درمیان 701 بچوں اور نوجوانوں میں کورونا کی تصدیق

ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھتی جارہی ہے جس میں بچے بڑے سب ہی شامل ہیں۔

بڑوں کے مقابلے میں بچوں میں اموات کی شرح صفر ہے لیکن بچوں کے ذریعے کورونا گھروں میں موجود والدین اور بوڑھے افراد میں آسانی سے منتقل ہوجاتا ہے جس سے ان کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق صوبہ خیبرپختونخوا میں 10 سال سے کم عمر کے 191 بچوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس کے علاوہ 10 سال سے 20 سال کے درمیان کے 701 بچوں اور نوجوانوں میں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخوا میں 30سے 40 سال کے درمیان کی عمروں کے افراد میں اموات کی شرح زیادہ ہے۔

مزید خبریں :