Time 08 جون ، 2020
کاروبار

بجٹ بہت کامیاب یا مکمل ناکام ہوجائے گا، ڈاکٹر اشفاق ایچ خان

اسلام آباد: معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر اشفاق ایچ خان کا کہنا ہےکہ اس مرتبہ کا بجٹ یا تو بہت کامیاب رہے گا یا پھر مکمل طور پر ناکام ہوجائے گا۔

دی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس نے حکومت کو یہ موقع فراہم کیا ہے کہ وہ ایسی منصوبہ بندی کرے کہ عوام پر ٹیکسوں کا مزید بوجھ منتقل نا کیا جائے، بلکہ وہ حقیقی آمدنی ہدف کے ساتھ سامنے آئیں جو کہ 4250 ارب روپے سے زائد نا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے تجزیئے کے مطابق ایف بی آر رواں مالی سال کے دوران مقررہ ہدف 5500 ارب روپے کے مقابلے میں 3850 ارب روپے جمع کرپائے گا۔

حکومت کو آئی ایم ایف کے دبائو میں نہیں آنا چاہیئے۔ اگر آئی ایم ایف مطالبات پورے کیے گئے تو این ایف سی ایوارڈ پر منفی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو 22 کروڑ عوام کا سوچنا ہوگا اور بجٹ معمول سے ہٹ کر بناناہوگا ، جس میں کورونا وائرس کو مدنظر رکھتے ہوئے زیادہ سے زیادہ عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔

ڈاکٹر اشفاق ایچ خان کا کہنا تھا کہ 5000 ارب روپے کا ہدف پورا کرنے کے لیے حکومت کو اضافی 700 سے 800 ارب روپے کے ٹیکس نافذ کرنا ہوں گے جو کہ موجودہ صورت حال میں ممکن نہیں ہے۔

مزید خبریں :