02 ستمبر ، 2012
لندن…1950کی دہائی میں ریس کاروں میں سب سے بہترین گاڑی آسٹن مارٹن کا ماڈل فروخت کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔1957میں تیار ہونے والے اسDBR1/2 ماڈل کو کلاسک و نایاب ماڈل تصور کیا جاتا ہے جسکے صرف چار ہی ڈیزائن تیار کیے گئے تھے۔اپنی نوعیت کے شاندار اور بیحد اہمیت کے حامل اس ماڈل20کوسال میں پہلی بار مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جسکی قیمت2کروڑ(20ملین)پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔