کھیل
03 ستمبر ، 2012

پاکستان اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

پاکستان اور آسٹریلیا کا تیسرا ون ڈے آج شارجہ میں کھیلا جائے گا

شارجہ … پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ون ڈ ے سیر یز کا تیسرا اور فیصلہ کن معرکہ آج شارجہ میں ہوگا، دونوں ٹیمیں جیت کیلئے پرعزم ہیں۔ جیو کے رپورٹر فیضان لاکھانی کے مطابق گرین شرٹس دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار کامیابی کے بعد سے کینگروز سے سیریز جیتنے کیلئے بے تاب ہے۔ یاد رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں 5 ستمبر سے ٹی 20 میچز میں آمنے سامنے ہوں گی، اس حوالے سے شارجہ میں ٹی 20 ٹرافی کی رونمائی بھی ہوئی۔

مزید خبریں :