Time 12 جون ، 2020
پاکستان

پاکستانی ڈاکٹر بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ بن گئیں

 پاکستانی ڈاکٹر انیتا زیدی کو بِل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے صنفی امتیاز شعبے کا صدر مقرر کردیا گیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والی ماہر امراض اطفال ڈاکٹر انیتا زیدی بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی ایگزیکٹو لیڈر شپ ٹیم کا حصہ بن گئی ہیں  جس میں ان سمیت 6 صدور شامل ہیں۔

اس سے قبل ڈاکٹر انیتا زیدی دنیا کے امیر ترین فلاحی اداروں میں سے ایک بل اینڈ ملنڈا گیٹس فاؤنڈیشن میں غریب ممالک میں بچوں میں  ویکسینیشن پروگرام کی سربراہ کے طور پر کام کررہی تھیں۔

2013 میں ڈاکٹر انیتا کو کراچی کے علاقے ریڑھی گوٹھ میں  نومولود بچوں کی ہلاکتوں میں کمی کے لیے کام کرنے پر  امریکا کا ’کیپلو چلڈرن پرائز‘ دیا گیا تھا  جس پر انہیں منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے 10 لاکھ ڈالر انعام میں بھی ملے تھے۔

ڈاکٹر انیتا کو ملنے والے اس انعام کے لیے دنیا کے 70 ممالک سے550 درخواست کنندگان میں سے ان کا انتخاب کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :