دلچسپ و عجیب
03 ستمبر ، 2012

لندن:پکاڈلی چوک پر اوپن ایئرسرکس، بازیگروں کے حیرتناک کرتب

لندن:پکاڈلی چوک پر اوپن ایئرسرکس، بازیگروں کے حیرتناک کرتب

لندن … لندن میں اولمپکس اور پیرالمپکس کے انعقاد کا جشن منانے کیلئے پکاڈلی چوک پر شاندار اوپن ایئر سرکس کا اہتمام کیا گیا، باکمال بازی گروں کے کرتبوں نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ لندن کے مشہور زمانہ پکاڈلی چوک جہاں عام دنوں میں بھی رنگوں اور روشنیوں کا اژدھام اور سیاحوں کا ہجوم رہتا ہے، مگر لندن فیسٹیول کے سلسلے میں اسے اوپن ایئر سرکس میں تبدیل کردیا گیا تو اس کی رونقیں دوبالا ہوگئیں۔ پکاڈلی سرکس، ریجنٹ اسٹریٹ اور اس سے ملحقہ سڑکیں لوگوں سے کھچا کھچ بھری تھیں۔ زمین پر موجود ہزاروں لوگ سر اٹھائے آسمان کی جانب دیکھنے پر مجبور تھے، جہاں سرکس کے بازی گر مختلف کمالات دکھانے میں مصروف تھے، 19ملکوں کے 240سے زائد سرکس آرٹسٹوں نے اپنے ہنر اور مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا، تو وہاں موجود برطانوی شہریوں اور سیاحوں نے انہیں خوب سراہا۔ پکاڈلی سرکس کا یہ بے مثال ایونٹ لوگوں کو عرصے تک یاد رہے گا۔

مزید خبریں :