کھیل
03 ستمبر ، 2012

یوایس اوپن : اینڈی روڈک اورسیمانتھا اسٹوسر پری کوارٹر فائنل میں

یوایس اوپن : اینڈی روڈک اورسیمانتھا اسٹوسر پری کوارٹر فائنل میں

نیویارک …نیویارک میں جاری یوایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں لوکل فیورٹ اینڈی روڈک پری کواٹر فائنلز میں پہنچ گئے۔فلشنگ میڈوز نیویارک میں جاری سال کے آخری گرینڈ سلیم میں امریکہ کے اینڈی روڈک نے نے اٹلی کے فابیو فوگن نینی کو سات پانچ، سات چھ، چار چھ، اور چھ چار سے ہراتے ہوئے پری کواٹر فائنل میں جگہ بنالی،جہاں ان کا مقابلہ ارجنٹائن کے ڈیل پوٹرو سے ہوگا۔ ڈیل پوٹرو نے ہم وطن لیونارڈو مائر کو چھ تین، سات پانچ اور سات چھ سے شکست دی۔خواتین مقابلوں میں دفائی چیمپیئن سیمانتھا اسٹوسر نے 18 سالہ برطانوی کھلاڑی لورا روبسن کو چھ چار اور چھ چار کے اسکور سے شکست دیتے ہوئے پری کواٹر فائنلز کے لئے کوالیفائی کرلیا۔ پری کواٹرفائنلز میں اسٹورسر کا مقابلہ وکٹوریا ازرینکا سے ہوگا جنہوں نے Georgia کی اینا ٹاٹیشویلی کو 6-2 اور چھ دو سے مات دی۔ ایک اور میچ میں روس کی ماریا شاراپوا نے نادیہ پیٹروا کو چھ ایک ، چار چھ اور چھ چار سے ہراتے ہوئے کواٹر فائنل میں جگہ بنالی ۔لاسٹ 8 میں ان کا مقابلہ فرانس کی مارین بارٹولی سے ہوگا جنہوں نے چیک ری پبلک کی پیٹرا کوی ٹوا کو ایک چھ، چھ دو اور 6-0 سے ٹھکانے لگایا۔

مزید خبریں :