کھیل
03 ستمبر ، 2012

تیسرا ون ڈے ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

تیسرا ون ڈے ،آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

شارجہ…تیسرے اور حتمی معرکے کا ٹاس آسٹریلیا نے جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔تین میچوں کی سیریز ایک ایک میچ سے برابر ہے ، پاکستان کرکٹ ٹیم نے آخری ون ڈے میں آسٹریلیا کو شکست دے دی تو دس سال بعد قومی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں فتح حاصل کرے گی ،پاکستان نے آخری بار 2002میں آسٹریلیا کو سیریز میں شکست سے دوچار کیا تھا۔پاکستان کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ زخمی شاہد خان آفریدی صحت یاب ہو گئے ہیں اور پاکستانی اسکواڈ میں شامل ہیں جبکہ دیگرکھلاڑیوں میں محمد حفیظ،ناصر جمشید،اظہر علی،اسد شفیق،مصباح الحق،عمر اکمل،کامران اکمل،عبد الرحمان،سعید اجمل اور جنید خان۔

مزید خبریں :