03 ستمبر ، 2012
اسلام آباد…ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کو منعقد ہوا ۔اس موقع پر دہشت گردی کے واقعات میں ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے قومی اسمبلی میں فاتحہ خوانی کی گئی اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا کی گئی۔اجلاس میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے، نومنتخب رکن قومی اسمبلی عبدالقادر گیلانی نے حلف اٹھالیا۔اور اسمبلی رجسٹر میں بحیثیت ممبر دستخط کیے۔